Times of Pakistan

فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

20 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے پنڈی میں ہوگا


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے فخر زمان اور صائم ایوب کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

فخر زمان اور صائم ایوب پی سی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

پی سی بی کی دونوں کرکٹرز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جلد جاری کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے پنڈی میں ہوگا۔

Read Entire Article