ARTICLE AD BOX
فاطمہ ثناء نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کو دلچسپ بنا دیا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار آل راؤنڈ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں فاطمہ ثناء کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باجود پاکستان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار تھی اور ایک وقت پہ 50 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن فاطمہ ثناء نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔ From 50-8 to 121-9!
Who else but Fatima Sana to rescue Pakistan 👏
Before her, no player batting outside the top six scored a fifty at the women's T20 World Cup pic.twitter.com/gej3JZu5pg ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی پہلی نصف سنچری بھی تھی۔ اس دوران انہوں نے طوبیٰ حسن کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ بھی قائم کی۔ وہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور کرنے والی کھلاڑی بھی بن گئیں۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم باآسانی کامیابی کی جانب بڑھ رہی تھی مگر فاطمہ ثناء نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ انہوں نے اہم مواقع پر حریف ٹیم کے نمایاں بلے بازوں کو آؤٹ کیا تاہم جنوبی افریقا نے آخرکار ہدف حاصل کر لیا۔ تاہم فاطمہ ثناء ایک ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی کپتان بن گئیں۔
.png)
6 days ago
3





English (US) ·