Times of Pakistan

غزہ میں اسرائیلی حملہ: حماس سربراہ کا بیٹا زخمی، پانچ افراد جاں بحق

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران حماس کے سینئر رہنما اور مذاکرات کار خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ شدید زخمی جبکہ حملوں میں کم از کم 5 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ حماس نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات فلسطینی مزاحمت کو مزید مضبوط کریں گے۔

ذرائع اور حماس کے قریبی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق غزہ سٹی میں ہونے والے اس حملے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مجموعی طور پر کم از کم 5 افراد جان سے گئے۔

خلیل الحیہ حماس کے جلاوطن غزہ چیف سمجھے جاتے ہیں اور وہ اسرائیل کے ساتھ غزہ کے مستقبل سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خلیل الحیہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں میں اپنے تین بیٹوں کو کھو چکے ہیں۔ ان کے دو بیٹے 2008 اور 2014 کی جنگوں کے دوران غزہ میں مارے گئے تھے، جبکہ تیسرا بیٹا گزشتہ سال دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی کوشش کے دوران ہلاک ہوا تھا۔

حماس رہنما اور خلیل الحیہ کے معاون طاہر النونو نے فیس بک پر جاری بیان میں کہا کہ عزام خلیل الحیہ کو بمباری کا نشانہ بنانا “اخلاقی اور انسانی گراوٹ کی انتہا” ہے۔

انہوں نے کہا کہ “بمباری اور قتل مذاکرات کاروں کو اپنے مؤقف، اپنے عوام کے حقوق اور ان کی آزاد مرضی کے دفاع میں مزید ثابت قدم بناتے ہیں۔”

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Read Entire Article