Times of Pakistan

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت نے اعلان کردیا

14 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 3 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا۔

حکومتی اعلان کے بعد سرکاری اداروں، دفاتر اور بیشتر تعلیمی اداروں میں تین روز تک تعطیلات ہوں گی جبکہ عیدالاضحیٰ کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

Read Entire Article