Times of Pakistan

عید 2026 کے ٹاپ مہندی ٹرینڈز: اس بار آپ کے ہاتھوں پر کون سا ڈیزائن جچے گا؟

1 month ago 18
ARTICLE AD BOX

شائع 17 مارچ 2026 11:06am

پاکستان میں عید کے موقع پر لڑکیاں اور خواتین خاص طور پر چاند رات کو مہندی لگاتی ہیں۔ کچھ مہندی ڈیزائن ایسے ہیں جو عید پر سب سے زیادہ مشہور سمجھے جاتے ہیں۔

عید الفطر کی خوشیاں مہندی کی خوشبو اور ہاتھوں پر سجے دلکش ڈیزائنوں کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہیں۔ سال 2026 میں مہندی کے رجحانات میں ایک نیا موڑ دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں روایتی نفاست کو جدید آرٹ کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے یکجا کیا گیا ہے۔

چاہے آپ کو بھرے ہوئے عربک ڈیزائن پسند ہوں یا آپ سادہ اور نفیس منیملسٹک اسٹائل کی مداح ہوں، اس بار کا ’عید کلیکشن‘ ہر ذوق کے لیے کچھ نہ کچھ خاص رکھتا ہے۔

عید سے ایک رات پہلے یعنی چاند رات کو بازاروں، بیوٹی پارلرز اور گھروں میں مہندی لگانے کی خاص روایت ہے اور لڑکیاں نئے ڈیزائن تلاش کرتی ہیں تاکہ عید پر ہاتھ خوبصورت لگیں۔

آئیے دیکھتے ہیں اس عید پر آپ کے ہاتھوں کی زینت بننے والے وہ ٹاپ ڈیزائنز جو آپ کی عید کی لک کو مکمل اور یادگار بنا دیں گے۔

ٹکی مہندی ڈیزائن

یہ ڈیزائن 2026 میں سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیزائن میں ہاتھ کے درمیان گول دائرہ بنایا جاتا ہے جسے ٹکی کہتے ہیں۔ اس کے اردگرد چھوٹے پھول یا نقطے بنائے جاتے ہیں۔ یہ ڈیزائن خاص طور پر چھوٹی بچیوں اور نوجوان لڑکیوں میں بہت مقبول ہے۔

عربی مہندی ڈیزائن

یہ پاکستان میں عید پر سب سے زیادہ لگائی جانے والی مہندی ہے۔ اس میں بڑے پھول، پتے اور بیلیں بنائی جاتی ہیں۔ ڈیزائن عام طور پر ہاتھ کے ایک کونے سے شروع ہو کر انگلیوں تک جاتا ہے اور بہت بھاری نہیں ہوتا۔

بیل مہندی ڈیزائن

جدید لڑکیاں اب پورے ہاتھ کے بجائے صرف ایک انگلی سے کلائی تک جانے والی باریک ’بیل‘ کو پسند کر رہی ہیں۔ اس ڈیزائن میں چھوٹے پتے، نازک ٹہنیاں اور نقطوںکا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ڈیزائن ویسٹرن اور ایسٹرن دونوں طرح کے ملبوسات کے ساتھ جچتا ہے اور عید پر بہت زیادہ لگایا جاتا ہے۔

فنگر ڈیزائن

آج کل بہت سی خواتین ہتھیلی خالی چھوڑ کر صرف انگلیوں پر بھاری کام کرواتی ہیں۔ اس میں انگوٹھی کی شکل کے ڈیزائن اور جیومیٹرک مثلث بنائے جاتے ہیں۔ یہ ڈیزائن ان خواتین کے لیے بہترین ہے جو عید پر بھاری جیولری پہنتی ہیں، تاکہ مہندی اور انگوٹھیاں دونوں نمایاں ہوں۔

فل ہینڈ یا برائیڈل مہندی

یہ ڈیزائن پورے ہاتھ پر بنایا جاتا ہے۔ اس میں باریک نقش و نگار، پھول اور جالی دار ڈیزائن شامل ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ تر شادیوں میں لگایا جاتا ہے، لیکن عید پر بھی بہت سی خواتین فل ہینڈ مہندی لگانا پسند کرتی ہیں۔

Read Entire Article