Times of Pakistan

علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذوالقدر ایران کے نئے سیکیورٹی چیف مقرر

1 month ago 11
ARTICLE AD BOX

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق محمد باقر ذوالقدر کو اس اہم عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

شائع 24 مارچ 2026 05:05pm

ایران نے محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سیکریٹری مقرر کر دیا ہے، جبکہ سابق سربراہ علی لاریجانی ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

قطر کے خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران نے اپنی اعلیٰ ترین سیکیورٹی باڈی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے لیے نئے سیکریٹری کا تقرر کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق محمد باقر ذوالقدر کو اس اہم عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ تقرری ایک اہم سیکیورٹی بحران کے بعد سامنے آئی ہے، جب کونسل کے سابق سیکریٹری علی لاریجانی اور بسیج ملیشیا کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شہید ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے جب خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں علامتی اور نفسیاتی اثرات رکھتی ہیں، تاہم ایران کے نظام پر فوری بڑا اثر متوقع نہیں۔

علی لاریجانی ایران کی اہم سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور ماضی میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مغرب کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔

Read Entire Article