Times of Pakistan

عرب موسیقی کی عظیم آواز خاموش، ہانی شاکر انتقال کر گئے

1 month ago 13
ARTICLE AD BOX

ہانی شاکر کافی عرصے سے صحت کے پیچیدہ مسائل کے باعث فرانس میں زیر علاج تھے


مصر کے نامور گلوکار ہانی شاکر طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس سے عرب موسیقی کی دنیا سوگوار ہو گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانی شاکر کافی عرصے سے صحت کے پیچیدہ مسائل کے باعث فرانس میں زیر علاج تھے۔ ابتدائی طبی بہتری کے باوجود ان کی حالت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

قاہرہ میں پیدا ہونے والے ہانی شاکر نے 1970 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں عرب دنیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شامل ہو گئے۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے 600 سے زائد گانے اور تقریباً 29 البمز جاری کیے، جبکہ عربی موسیقی میں ان کی خدمات انہیں ایک منفرد مقام عطا کرتی رہیں۔

Read Entire Article