Times of Pakistan

عراق میں بس کو حادثہ اور آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

2 days ago 2
ARTICLE AD BOX

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ شدید جھلس گئے ہیں


عراق کے جنوبی شہر نصیریا کے قریب ایک مسافر بس کے اُلٹنے اور اُس میں آگ لگنے سے کم از کم 21 عراقی ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے نصیریا کے قریب ایک ہائی وے پر بس کنٹرول کھو بیٹھی جس سے گاڑی الٹ گئی اور آگ میں بھڑک اُٹھی۔

عراقی وزیر اعظم علی الزیدی نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔

پولیس اور طبی حکام نے بتایا کہ 21 افراد کی جائے وقوعہ اور ہسپتال میں موت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 19 دیگر زخمی ہیں۔

صحت کے حکام نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ شدید جھلس گئے ہیں۔

Read Entire Article