ARTICLE AD BOX
سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نےسیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کےڈائریکٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرسماعت سےمعذرت کی
جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے کیس کو روسٹر کے مطابق کسی اور بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواستگزار کے وکیل سرمد ہانی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سپریم کورٹ کورٹ کی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان سومرو 2006 میں نیب میں تعینات ہوئے تھے۔ مذکورہ افسر کو متنازع قانون سازی کے ذریعے سندھ پولیس میں شامل کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر افسر کو دوبارہ نیب بھیجا گیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رضوان سومرو کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قواعد کے برعکس ڈیپوٹیشن پر تقرریاں ناقابل قبول قرار دی تھیں۔ مذکورہ پراجیکٹ اربوں روپے کی لاگت سے جاری اہم منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تحت سندھ بھر کے اسکولوں کی اپ گریڈیشن، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ حساس اور اہم منصوبے کی سربراہی کرنے والے افسر کی اہلیت اور قانون حیثیت پر سوالات موجود ہیں۔ وکیل نے موقف دیا پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی مکمل قانونی طریقہ کار کے تحت عمل میں آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ پبلک آفس نہیں بلکہ پراجیکٹ کی بنیاد پر کی گئی تعیناتی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔
.png)
1 month ago
10






English (US) ·