ARTICLE AD BOX
شائع 28 اپريل 2026 01:06pm
بولی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی مشہور فلم ’تھری اڈیٹس ’ کے سیکوئل کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی کہانی میں رنچھو، فرحان اور راجو کی زندگیوں کو 10 سال بعد دکھایا جائے گا۔
عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ سیکوئل کے حوالے سے بڑھتی ہوئی خبروں کے درمیان اداکار نے خود اس منصوبے کی تصدیق کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کہانی میں اصل کرداروں کی زندگی کو ایک دہائی بعد دکھایا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ وقت کے ساتھ ان کے حالات میں کیا تبدیلی آئی ہے۔
عامر خان نے امر اجالا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فلم کی کہانی سنی ہے اور یہ انہیں بہت پسند آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسکرپٹ پر ابھی مزید کام ہونا باقی ہے، لیکن کہانی نہایت منفرد ہے اور پہلی فلم کی طرح اس میں بھی مزاح موجود ہوگا۔
فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلا حصہ ختم ہوا تھا، لیکن اس میں 10 سال کا ٹائم جمپ دکھایا جائے گا۔
رنچھو (پھنسکھ وانگڈو)، فرحان اور راجو کی تکون ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔
عامر خان نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ اپنے کردار پھنسکھ وانگدو کو نبھانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ان کے مطابق یہ کہانی راجکمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے مشترکہ طور پر تخلیق کی ہے۔
یاد رہے کہ، 2009 میں ریلیز ہونے والی ’تھری ایڈیٹس‘ آج بھی بھارتی سنیما کی سب سے مقبول اور اثر انگیز فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔
راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تعلیم کے نظام، دوستی، اور اپنے شوق کے مطابق زندگی گزارنے جیسے موضوعات پر مبنی تھی۔
فلم کو اس کی یادگار اداکاری، مقبول مکالموں اور موسیقی کی وجہ سے آج بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب، عامر خان اور راجکمار ہیرانی کا ’داداصاحب پھلکے‘ پر بننے والی بایوپک کے لیے دوبارہ کام کرنے کا منصوبہ فی الحال اسکرپٹ کے مسائل کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
فی الحال عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ’ایک دن‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں،جو یکم مئی کو ریلیز ہوگی۔
.png)
10 hours ago
6







English (US) ·