Times of Pakistan

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جاری

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

آبنائے ہرمزکھولنے کا آپریشن عارضی روکنے اور ایران ڈیل پر پیشرفت سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے، جبکہ یو اے ای کا مربان خام تیل 106 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 100.6 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

سنگاپور سے موصولہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی دیکھا گیا، جہاں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.94 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد یہ 107.93 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.90 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 100.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مربان خام تیل کی قیمت میں بھی 1.33 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 106 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے، تاہم عالمی سطح پر طلب و رسد کے دباؤ اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Read Entire Article