Times of Pakistan

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

1 month ago 5
ARTICLE AD BOX

جنگ اور مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات نے صورت حال کی غیریقینی میں اضافہ کر دیا


مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

جنگ بندی مذاکرات پر ایران اور امریکا کے متضاد بیانات کے باعث تاحال غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت جمعرات کو 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام کے وقت برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل تھی۔ باوجود اس کے کہ ایران نے کئی آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

جنگ کے 27 روز گزر جانے کے بعد بھی اب تک جنگ بندی مذاکرات کا صحیح معنوں میں آغاز بھی نہیں ہوسکا ہے۔ امریکی صدر نے آج بھی متنبہ کیا ہے کہ یہ ایران کے لیے آخری موقع ہے۔

بی بی سی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی گروپ ایم یو ایف جی کا کہنا ہے کہ جنگ اور مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات نے صورت حال کی غیریقینی میں اضافہ کر دیا ہے۔

Read Entire Article