ARTICLE AD BOX
عازمین حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں رواں سال حج آپریشن کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حج آپریشن کے سلسلے میں مختلف انتظامی، سفری اور سہولتی اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ عازمین حج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عازمین حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام انتظامات میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ائیرپورٹس پر بھی عازمین حج کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنایا جا سکے۔ دریں اثنا، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں رواں سال مون سون سیزن کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (جی ایل او ایف ایس) اور فلیش فلڈز کیلئے نصب کیے جانے والے ابتدائی وارننگ سسٹم کی پیش رفت اور کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کیلئے پیشگی اور جامع تیاریاں یقینی بنائی جائیں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے اور خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ بروقت اقدامات ممکن ہو سکیں وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات تیز کیے جائیں۔
.png)
10 hours ago
2




English (US) ·