Times of Pakistan

صوبہ سندھ میں 2014 میں دریافت شدہ تیل و گیس کے ذخائر پیداوار میں تبدیل

1 month ago 7
ARTICLE AD BOX

پیداوار کا عمل 25 فروری 2026 کو شروع کرکے مرحلہ وار بڑھایا گیا ہے


صوبہ سندھ سے سال 2014 میں دریافت شدہ تیل و گیس کے ذخائر اب پیداوار میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے گمبٹ میں فیض ایکس ون کنوئیں کو سال 2014 میں مطلوبہ انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

تاہم اس کنوئیں کے گہرے زیر زمین حصوں کو الگ کرکے پیچیدہ کام جدید ٹیکنالوجی سے حل کیے گئے اور کنوئیں کی پیداواری قوت فعال کرنے کے لئے 4.5 کلو میٹر لمبی فیڈر لائن بچھائی گئی۔

پی پی ایل کے مطابق کنوئیں سے یومیہ حاصل گیس کی پیدوار 3.6 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ فیض ایکس ون کنوئیں سے پہلی بار ہلکے تیل کی یومیہ پیداوار 750 بیرل ہے۔

کمپنی خط کے مطابق کنوئیں سے پیداوار کا عمل 25 فروری 2026 کو شروع کرکے مرحلہ وار بڑھایا گیا ہے۔

Read Entire Article