ARTICLE AD BOX
غزہ کے لیے امدادی مشن پر جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا سے متعلق تشویشناک اطلاعات سامنے آئی ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی ہنگامی پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فلوٹیلا کو سمندر میں روک لیا گیا جبکہ کشتی پر فائرنگ بھی کی گئی۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا مشن کے دوران سعد ایدھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ شاید ہماری آخری اپڈیٹ ہو، انہوں نے بتایا کہ مشن کو راستے میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے اور ان کی بوٹ پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
یدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعد ایدھی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے بعد صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔
فیصل ایدھی نے اس معاملے پر پاکستانی اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کیا ہے تاکہ مشن میں شامل افراد کی حفاظت اور صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں۔
.png)
2 days ago
6




English (US) ·