Times of Pakistan

صدر ٹرمپ کی ہدایت پر تیسرے دن بھی امریکی فضائیہ کی ایران کے خلاف کارروائی جاری

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

جنوبی ایران کے شہر بندرعباس میں رات کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں


امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایرانی اہداف پر حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں شہریوں اور تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملے ایرانی افواج کو بھاری نقصان پہنچانے کے لیے جاری رکھے گئے ہیں جبکہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق جنوبی ایران کے شہر بندرعباس میں رات کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران پر تازہ حملوں کا آغاز رات 12 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا۔

Read Entire Article