ARTICLE AD BOX
ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہے گا: مسعود پزشکیان کا سوشل میڈیا پر بیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکیوں کے بعد کہا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہے گا، ہمیں اپنے قومی اتحاد اور ماہرین کی صلاحیتوں پر ناز ہے، بجلی اور پانی کے ذخائر کو تباہ کرنا بوکھلاہٹ ہے جو کسی قوم کے ڈٹ جانے پر ہوتی ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکیوں کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کے دباؤ، دھمکی یا جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔
ایرانی صدر نے ایرانی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک، بجلی اور پانی کے نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں طاقت کی علامت نہیں بلکہ ایک قوم کے عزم کے سامنے بے بسی کی نشانی ہیں۔
مسعود پزشکیان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کر سکتا ہے۔
امریکی صدر نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ ایران پر ”بہت سخت حملے“ کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ انہوں نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا تھا۔
ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·