Times of Pakistan

صدر ٹرمپ کا عالمی ٹیرف 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان

2 weeks ago 12
ARTICLE AD BOX

شائع 21 فروری 2026 09:55pm

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں درآمد ہونے والی تمام اشیا پر عائد عارضی عالمی ٹیرف کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی سپریم کورٹ نے معاشی ہنگامی قانون کے تحت نافذ کیے گئے ان کے اہم ٹیرف پروگرام کے خلاف گذشتہ روز فیصلہ دیا تھا۔

عدالت کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جمعہ کو تمام درآمدات پر فوری طور پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا حکم دیا تھا، جو پہلے سے لاگو ڈیوٹیز کے علاوہ ہوگا۔

متعلقہ قانون کے تحت صدر کو 150 دن کے لیے زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے، تاہم اس اقدام کو قانونی چیلنجز کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹرتھ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ فوری طور پر 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر قانونی طور پر منظور شدہ 15 فیصد کی مکمل سطح تک لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے آئے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق اس 150 روزہ مدت کے دوران ان کی انتظامیہ نئے اور ”قانونی طور پر قابل قبول“ ٹیرف اقدامات متعارف کرانے پر کام کرے گی۔

Read Entire Article