ARTICLE AD BOX
پیانگ یانگ اپنی دفاعی پالیسی اور ایٹمی پروگرام پر کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا
شمالی کوریا نے واضح کردیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) میں دوبارہ شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ پیانگ یانگ نے اپنے ایٹمی پروگرام پر کسی بھی بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک پر اقوام متحدہ میں ماحول خراب کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک اپنی دفاعی پالیسی اور ایٹمی پروگرام پر کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ خود کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے متعلق کسی بھی شرائط یا ذمہ داریوں کا پابند نہیں سمجھتا اور نہ ہی معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندے کم سونگ نے گیارھویں این پی ٹی جائزہ کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور بعض دیگر ممالک جان بوجھ کر شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھا کر کانفرنس کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا اور کسی قسم کے بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
شمالی کوریا اس سے قبل بھی کئی بار اپنے جوہری پروگرام کو ملکی دفاع کیلئے ناگزیر قرار دے چکا ہے، جبکہ امریکا اور مغربی ممالک مسلسل پیانگ یانگ کے ایٹمی عزائم پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
.png)
2 hours ago
3






English (US) ·