Times of Pakistan

شرقپور میں دھماکے سے دو گھر زمین بوس، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

2 weeks ago 10
ARTICLE AD BOX

گھر میں آتشزدگی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا جس کے باعث اچانک دھماکہ ہوا، پولیس


لاہور:

شرقپور محلہ غریب آباد میں دھماکے سے دو گھر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق شرقپور کے علاقہ محلہ غریب آباد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا جس کے باعث اچانک دھماکہ ہوا، ایدھی رضاکار اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایدھی رضاکار ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Read Entire Article