Times of Pakistan

شرجیل میمن کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹس، کارروائی کی ہدایت

5 days ago 2
ARTICLE AD BOX

پیٹرولیم قیمتوں کو جواز بنا کر کرایوں میں من مانا اضافہ عوام پر بوجھ کے مترادف ہے، سینئر صوبائی وزیر


فوٹو فائل


کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس میں شرجیل میمن نے کرایوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں من مانا اضافہ عوام پر بوجھ کے مترادف ہے۔ 

شرجیل میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو کرایوں کا ازسرِ نو جائزہ لے کر مناسب اور متوازن نئی قیمتوں کا تعین  کرنے کی ہدایات کردی۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ کرایوں میں کسی بھی قسم کے اضافے کا اختیار صرف حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو حاصل ہے۔ جو ٹرانسپورٹرز سرکاری منظوری کے بغیر کرایوں میں اضافہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو فیلڈ میں فوری طور پر چیکنگ مہم شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کیا جائے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔

Read Entire Article