ARTICLE AD BOX
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان نے شبقدر میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
CTD operation in Shabqadar, 3 key terrorists of Fitna al-Kharijji killedسی ٹی ڈی کے مطابق شبقدر کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے تین اہم دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ شامل ہے، جو مولانا عزت اللہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں مطلوب اور اشتہاری مجرم تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دوسرا دہشت گرد عاصم ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
کارروائی میں مارا جانے والا تیسرا دہشت گرد امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری تھا، جس کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
.png)
2 hours ago
2







English (US) ·