ARTICLE AD BOX
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیم کے پاس قیادت کے لیے زیادہ متبادل آپشنز موجود نہیں ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے لیے شاداب خان کا نام تجویز کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر کپتانی تبدیل کرنے کی صورت پیش آئے تو شاداب خان ایک اچھا انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اگر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیم کے پاس قیادت کے لیے زیادہ متبادل آپشنز موجود نہیں ہیں۔ شاداب خان کو کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار بنانے کے لیے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کارکردگی حالیہ میچوں میں متنازع رہی ہے اور کپتانی کے مستقبل پر بحث بھی زور پکڑ گئی ہے۔
.png)
2 weeks ago
6







English (US) ·