Times of Pakistan

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا بنیان المعرصوص  کرکٹ میچ کرنے کا اعلان

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کی


چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کی، چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے قومی کرکٹرکو کھیل کے شعبے میں ہلال امتیاز دیے جانے پر مبارکباد دی۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بنیان المعرصوص  کرکٹ میچ کرنے کا اعلان کیا ،کرکٹ میچ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سے سلیکٹ ہونے والے نوجوان معروف سلیبرٹیز کے مابین ہوگا، میچ کے ذریعے بنیان المعرصوص کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ اس کاوش میں شامل ہو رہا ہوں، نوجوانوں کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام قابل ستائش ہے،کرکٹ میچ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینا چاہتا ہوں۔

Read Entire Article