Times of Pakistan

سینیگال کے صدر نے وزیر اعظم کو معزول کرکے حکومت تحلیل کردی

3 days ago 4
ARTICLE AD BOX

اس پیش رفت کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات یا نئی سیاسی صف بندی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں


سینیگال کے صدر باسیرو دیومائی نے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کی جانب سے اس اعلان کے بعد ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے اندر پالیسی اختلافات اور انتظامی مسائل کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا۔ جلد نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی تاکہ حکومتی امور مؤثر انداز میں چلائے جا سکیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاسی بحران قرار دیا ہے، جبکہ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ آئینی اختیار کے تحت کیا گیا فیصلہ ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات یا نئی سیاسی صف بندی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Read Entire Article