ARTICLE AD BOX
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں بحفاظت وطن واپسی کے لیے روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمداللہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قابض افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لیا تھا۔
اسحاق ڈار کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر سوار تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے اس معاملے میں معاونت فراہم کرنے پر ہیلینک حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
نائب وزیراعظم نے ترک قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشتاق احمد خان کی استنبول واپسی میں سہولت فراہم کی۔
اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور سفارتی عملے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مشتاق احمد خان کو ترکیہ کی پرواز کے ذریعے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جلد پاکستان واپسی متوقع ہے۔
.png)
1 hour ago
4





English (US) ·