ARTICLE AD BOX
تصویر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس وقت لی گئی جب وہ اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے
شائع 27 مارچ 2026 10:25am
ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی ایک تصویر ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں قرآن پاک کی تلاوت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور اس تصویر نے دنیا بھر میں غیر معمولی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ایرانی میڈیا نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ایک مبینہ آخری تصویر جاری کی ہے، جو ان کی شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تصویر میں علی خامنہ ای کو ان کی رہائش گاہ میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس وقت ریکارڈ کی گئی جب وہ اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ تصویر ان کی شہادت سے چند لمحے قبل کی ہے، جسے بعد ازاں منظر عام پر لایا گیا۔ تصویر کے اجرا کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے جاری ہیں اور اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ایران سمیت مختلف ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
.png)
1 month ago
24







English (US) ·