Times of Pakistan

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5 ہزار 600 روپے سستا

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

رواں کاروباری ہفتے کے دوران مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

شائع 14 جولائ 2026 04:13pm

پاکستان بھر میں سونے کی مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 801 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی سطح پر سونا 56 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوران مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ دوسری بڑی کمی ہے۔

گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 3 ہزار 800 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 38 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس پر آگئی تھی۔

Read Entire Article