Times of Pakistan

سونے کو ایک بار پھر پر لگ گئے، قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

5 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

پاکستان میں سونے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر ہے کہ نرخ بڑھنے کے بعد عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔

شائع 27 جولائ 2026 04:51pm

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونا 4000 روپے اور 10 گرام سونا 3430 روپے مہنگا ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 40 ڈالر ڈالر بڑھنے کے بعد 4093ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3430 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے، اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Read Entire Article