Times of Pakistan

سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے کل سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

3 days ago 2
ARTICLE AD BOX

شائع 10 مارچ 2026 03:04pm

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کل سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کل سے 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔

سندھ کابینہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود طلبہ کے امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی لیے جائیں گے اور امتحانی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سندھ بھر میں ضروری آن لائن کلاسز بھی جاری رکھی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران آن لائن تدریسی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Read Entire Article