Times of Pakistan

سلہٹ ٹیسٹ: مشفق الرحیم اور شان مسعود کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

امپائرز کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا تاہم اس مختصر تلخ کلامی نے میچ میں مزید سنسنی پیدا کردی


پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سلہٹ ٹیسٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیو میں تناؤ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق جب بنگلادیش نے 6 وکٹوں پر300 کا ہندسہ عبور کیا تو میدان میں دباؤ واضح طور پر بڑھتا دکھائی دیا۔

وکٹ کے حصول اور رنز بنانے کی تگ و دو کے دوران ماحول میں تلخی دیکھنے میں آئی۔

بنگلادیش کے تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم اور پاکستانی کپتان شان مسعود کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

امپائرز کو درمیان میں آنا پڑا تاہم اس مختصر تلخ کلامی نے میچ میں مزید سنسنی پیدا کر دی۔

بنگلادیش کی مضبوط بیٹنگ جاری رہی جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتانی اور فیلڈنگ میں سخت حکمت عملی اپنائی گئی۔

Read Entire Article