ARTICLE AD BOX
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی۔ شاہینوں کی ناقص بیٹنگ کے بعد بالنگ بھی بے اثر ثابت ہوگئی ہے۔
بنگلا دیش کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلا دیشی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنالیے ہیں۔
میچ میں بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف 409 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔
بنگلادیشی بیٹر مشفیق الرحیم نے سنچری اسکور کی ہے۔ بنگلادیش کے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس 69 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کا شکار ہوئے۔
میزبان ٹیم نے پاکستان پر 391 سے زائد رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
خیال رہے کہ میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی تھی۔
.png)
8 minutes ago
1





English (US) ·