Times of Pakistan

سعودی عرب کا میزائل اور ڈرون معلومات شیئر کرنے پر انتباہ

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

شائع 28 مارچ 2026 12:49pm

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے میزائلوں اور دشمن ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں کی تصاویر بنانے یا ان سے متعلق معلومات نشر اور شیئر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حساس سکیورٹی معاملات کی تشہیر قومی مفاد کے خلاف ہو سکتی ہے، لہٰذا خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور غیر مصدقہ یا حساس مواد کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

دوسری جانب حکومت نے مشتبہ فضائی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ”توکلنا“ ایپ میں نئی سروس متعارف کرا دی ہے۔

حکام کے مطابق اس سروس کے ذریعے عوام کسی بھی مشتبہ ڈرون یا میزائل کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچا سکیں گے، جس سے بروقت کارروائی ممکن ہو سکے گی اور ملک و وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

Read Entire Article