ARTICLE AD BOX
جو غیر ملکی اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقررہ وقت پر سعودی عرب سے روانہ نہیں ہوگا: سعودی وزارت داخلہ
شائع 13 جولائ 2026 06:29pm
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جو غیر ملکی اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقررہ وقت پر سعودی عرب سے روانہ نہیں ہوگا، اس کے خلاف مملکت کے قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد پر 50 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ، 6 ماہ تک قید اور بعد ازاں ملک بدری کی سزا نافذ کی جا سکتی ہے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے اور اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزارت نے تمام غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی مدت کا خیال رکھیں، بروقت مملکت سے روانگی اختیار کریں اور سعودی قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی اور سزاؤں سے بچا جا سکے۔
بیان کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں ایسی خلاف ورزیوں کی اطلاع 911 پر دی جا سکتی ہے جب کہ مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں اس مقصد کے لیے 999 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.png)
1 hour ago
2





English (US) ·