Times of Pakistan

سعودی عرب وزیر خارجہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف سے ملاقات

1 month ago 6
ARTICLE AD BOX

ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے


اسلام آباد:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے وزیرِاعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں قیام امن کے حوالے سے بات کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسلام آباد کی میزبانی میں چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس ہوا جس میں شرکت کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ  سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا بعدازاں وزیراعظم نے اپنے دفتر میں آمد پر سعودی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔

Read Entire Article