Times of Pakistan

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

سعودی عرب میں ہفتے کی شب ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔

چاند نظر نہ آنے کے بعد سعودی عرب میں اب پیر 18 مئی کو یکم ذوالحج قرار دیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

سندھ میں عیدالاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے رویّت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اسی طرح صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اتوار کو ذوالحجہ کا چاند نظر کی صورت میں عید بدھ کے روز 27 مئی کو ہوگی اور اگر چاند نظر نہ آیا تو عید جمعرات 28 مئی کو منائی جائے گی۔

Read Entire Article