Times of Pakistan

سرگودھا: 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، مرکزی ملزم سمیت 6 ملزمان گرفتار

5 hours ago 4
ARTICLE AD BOX

اپ ڈیٹ 23 جون 2026 06:38pm

سرگودھا کے تھانہ سٹی کی حدود میں 8 سالہ بچی کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

سرگودھا میں 8 سالہ بچی منتہا کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم ارسلان کے علاوہ دیگر 3 ساتھی بھی گرفتارکر لیے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ملزم کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچی کے والد کی اپنی دکان کے مالک سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق دکاندار کی جانب سے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، جس پہلو کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ فوٹیج میں بچی کو ایک دکان کے اندر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وہ بعد ازاں باہر آتی نظر نہیں آتی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سمیت دیگر شواہد کا فرانزک جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق رپورٹ کی تیاری میں مزید 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد واقعے کی نوعیت اور موت کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ واقعہ سرگودھا میں شدید عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Read Entire Article