ARTICLE AD BOX
میرا کا کہنا تھا متبادل کے طور پر انہیں ایک یا دو سنیما گھروں کی ملکیت بھی دی جا سکتی ہے
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے معاوضے سے متعلق ایک دلچسپ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ سرکاری سرپرستی یا حکومتی فنڈز سے بننے والی کسی فلم میں کام کریں تو ان کا معاوضہ 50 لاکھ روپے ہونا چاہیے۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے حکومت ان کا معاوضہ نقد ادا نہ کرسکے تو اس کے متبادل کے طور پر انہیں ایک یا دو سنیما گھروں کی ملکیت بھی دی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا اقدام نہ صرف ان کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ فلمی صنعت کو بھی تقویت ملے گی۔ اداکارہ نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لانے کے لیے صرف فلمیں بنانا کافی نہیں، بلکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری، جدید انفرااسٹرکچر اور سنیما گھروں کی تعداد میں اضافہ بھی ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق سنیما انڈسٹری کی ترقی کے بغیر فلمی شعبہ اپنی حقیقی صلاحیت حاصل نہیں کر سکتا۔ میرا کا کہنا تھا کہ اگر حکومت فلمی صنعت کو مضبوط بنانا چاہتی ہے تو اسے ایسے منصوبوں پر توجہ دینی ہوگی جو فلم سازی کے ساتھ ساتھ نمائش کے نظام کو بھی بہتر بنائیں، کیونکہ سنیما گھر کسی بھی فلمی صنعت کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اداکارہ کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض افراد نے میرا کے مؤقف کو فلمی صنعت کی بہتری سے جوڑ کر دیکھا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے معاوضے اور سنیما گھروں سے متعلق تجویز پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
.png)
10 hours ago
1






English (US) ·