ARTICLE AD BOX
شائع 04 مارچ 2026 11:26am
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بنگلادیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کردے گا۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد اس وقت قومی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بطور مینجر اور مینٹور فرائض انجام دے رہے ہیں۔
.png)
1 week ago
8




English (US) ·