Times of Pakistan

سب کو مبارک ہو ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، صدر ٹرمپ

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

دنیا بھر کے جہاز اپنے انجن اسٹارٹ کریں تیل کی ترسیل جاری ہونے دیں، امریکی صدر


فوٹو: فائل


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ اسلامک ری پبلک آف ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہو گئی ہے سب کو مبارک ہو۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کو تمام جہازوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنے کی مکمل اجازت دیتے ہیں جبکہ ساتھ ہی امریکا کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی بھی فوری طور پر ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے جہاز اپنے انجن اسٹارٹ کریں تیل کی ترسیل جاری ہونے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت عالمی تجارت، توانائی کی منڈیوں اور خطے میں استحکام کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

Read Entire Article