Times of Pakistan

ساہیوال: سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی ،تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام

16 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 3 کلو دھماکہ خیز مواد، تیار شدہ الیکٹرک سرکٹ، ڈیٹونیٹر، بیٹریاں، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خیبر پختونخوا کے علاقے تحصیل باڑہ سے ساہیوال تخریب کاری کی غرض سے آیا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔

Read Entire Article