Times of Pakistan

سانحہ گل پلازہ کی عدالتی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد

5 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

سندھ انفارمیشن کمیشن نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

شائع 22 جولائ 2026 07:37pm

سندھ انفارمیشن کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر بنائی گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن میں دائر کی گئی تھی۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست پر چیف سیکرٹری کا جواب فیصلے میں شامل کیا گیا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ گل پلازہ سانحے کی انکوائری اور عمل درآمد چل رہاہے، گل پلازہ سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک نہیں کی جاسکتی۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ تفصیلی تحریری فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔ اُدھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ تحریری فیصلہ آنے کے بعد قانونی جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

بعد ازاں کمیشین نے تفصیلی اور تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کیس کی ایف آئی آر پر تحقیقات جاری ہیں، اس مرحلے پر رپورٹ فراہم نہیں کی جا سکتی جب کہ عدالت میں چالان جمع ہونے کے بعد رپورٹ پبلک ریکارڈ کا حصہ بن جائے گی۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آر ٹی آئی قانون کے تحت گل پلازہ انکوائری کمیشن رپورٹ اور ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دی تھی۔ کمیشن نے قرار دیا کہ جاری تحقیقات کے دوران عدالتی رپورٹ جاری کرنے سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے درخواست فی الحال مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چالان جمع ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ عوامی ریکارڈ ہوگی، انفارمیشن کمیشن نے آر ٹی آئی کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کی شکایت خارج کر دی۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ گل پلازہ کیس میں جاری تفتیش میں مداخلت مناسب نہیں، جاری تحقیقات کے دوران انکوائری رپورٹ کی فراہمی قانون کے منافی ہے۔  گل پلازہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ فی الحال خفیہ رہے گی اور تحقیقات مکمل ہونے پر عوامی ریکارڈ بنے گی۔

واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو بھی کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع اسی گل پلازا میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں آگ تین روز تک بھڑکتی رہی اور اس سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Read Entire Article