Times of Pakistan

سابق افغان فاسٹ بولر شاپور زادران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شاپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے

شائع 07 جولائ 2026 03:21pm

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زادران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شاپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاپور زادران کے انتقال پر پورا کرکٹ حلقہ سوگوار ہے۔

بورڈ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ سے متعلق اعلان اہلِ خانہ کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

شاپور زادران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے اور ملک میں کرکٹ کے فروغ میں ان کا اہم کردار رہا۔

بیماری کے دوران افغانستان کرکٹ ٹیم کے متعدد موجودہ اور سابق کھلاڑی بھارت کے اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے بھی جاتے رہے۔

شاپور زادران نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں افغانستان کی جانب سے 44 ایک روزہ اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، جن میں انہوں نے اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے ٹیم کی نمائندگی کی اور کئی یادگار فتوحات میں کردار ادا کیا۔

Read Entire Article