Times of Pakistan

زیڈ ٹو سی کا ایف آئی اے تفتیش میں ملازم سے اظہارِ لاتعلقی

2 weeks ago 12
ARTICLE AD BOX

شائع 26 فروری 2026 12:30am

زیڈ ٹو سی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی کارروائی میں شامل ملازم نے ذاتی حیثیت میں اقدام کیا اور کمپنی اس سے لاتعلق ہے۔

کمپنی زیڈ ٹو سی نے ایف آئی اے کی جانب سے ایک ملازمن کے حوالے سے تفتیش اور کارروائی پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فرد نے مکمل طور پر ذاتی حیثیت میں کارروائی کی۔

زیڈ ٹو سی کی جانب سے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے اور کمپنی کے کسی بھی سسٹم، اکاؤنٹ یا فنڈز کا استعمال نہیں کیا گیا۔ یہ کارروائی اور تفتیش زید ٹو سی کے خلاف نہیں ہے، کمپنی پالیسی کے مطابق، متعلقہ فرد کو قانونی کارروائی کے نتیجے اور مزید اندرونی جائزے تک تمام ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی وضاحت دی گئی ہے کہ زیڈ ٹو سی کے تمام مالی لین دین قابلِ اطلاق ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق باقاعدہ بینکاری ذرائع سے انجام دیے جاتے ہیں۔

Read Entire Article