ARTICLE AD BOX
زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کا حجم 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں
فوٹو: فائل 
پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 8 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کا حجم 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
.png)
1 day ago
3




English (US) ·