ARTICLE AD BOX
بدھ کی شب ریاض میں امریکی سفارت خانے میں واقع سی آئی اے کے مرکز پر بھی ڈرون حملہ ہوا تھا۔
شائع 04 مارچ 2026 09:41am
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا، جب کہ ایک اور کارروائی میں 9 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض کے جنوب میں واقع ضلع ’الخرج‘ میں دو کروز میزائلوں کو دفاعی نظام نے بروقت روکا اور تباہ کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی 9 ڈرونز کو بھی فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔
اس سے قبل بدھ کی شب ریاض میں امریکی سفارت خانے میں واقع سی آئی اے کے مرکز پر بھی ڈرون حملہ ہوا تھا۔
.png)
1 week ago
8




English (US) ·