ARTICLE AD BOX
رونالڈو اپنے پہلے گروپ میچ میں ڈی آر کانگو کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور ٹیم فتح سے محروم رہی
فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے میچ میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ڈی آر کانگو کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا جس کے بعد تمام تر تنقید کا رخ 41 سالہ کپتان کی جانب ہو گیا۔ میچ میں پرتگال نے ابتدا میں برتری حاصل کی جب جواؤ نیویس نے گول اسکور کیا لیکن ٹیم اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکی اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل یوآنے ویسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ رونالڈو نے پورے 90 منٹ میدان میں گزارے مگر نہ کوئی شاٹ آن ٹارگٹ لگا سکے اور نہ ہی کوئی نمایاں موقع پیدا کر سکے بلکہ دو آسان مواقع بھی ضائع کر بیٹھے۔ سابق انگلش فٹبالر جے بوتھروئیڈ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو کو اب ابتدائی لائن اپ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں بطور سبسٹیٹیوٹ آخری لمحات میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں رونالڈو ٹیم کے لیے فائدے سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو کبھی میسی نہیں بن سکتے، انہیں اب کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔ "If Ronaldo is a team player, I think he should step down"
Is Cristiano Ronaldo becoming a hinderance for Portugal? 🇵🇹 pic.twitter.com/7rdlHwFbam دوسری جانب کوچ روبرٹو مارٹینیز نے اپنے کپتان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں رونالڈو کو میدان سے باہر نکالنا درست فیصلہ نہیں ہوتا جب ٹیم کو گول کی ضرورت ہو۔ واضح رہے پرتگال کو اب اگلے میچ میں ازبکستان کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے تاکہ وہ اگلے مرحلے میں رسائی کی امید برقرار رکھ سکے۔
.png)
15 hours ago
1





English (US) ·