Times of Pakistan

روسی صدر پیوٹن اہم سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

1 day ago 5
ARTICLE AD BOX

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن منگل کے روز چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر سرکاری دورے کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔

یہ دورہ روس اور چین کے درمیان ’معاہدہ برائے ہمسائیگی، دوستی اور تعاون‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جاتا ہے۔

توقع ہے کہ دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روس اور چین حالیہ برسوں میں سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور چین نے 2001 میں دوستی اور تعاون کا تاریخی معاہدہ کیا تھا، جس کا مقصد طویل المدتی شراکت داری اور خطے میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔

Read Entire Article