ARTICLE AD BOX
آئندہ ہفتے اسرائیل جا کر ایران کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی پر مشاورت کریں گے، امریکی خصوصی ایلچی
شائع 10 مارچ 2026 10:43pm
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ روس نے ایران کے ساتھ امریکہ کی فوجی موجودگی کی معلومات شیئر کرنے سے انکار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیل جا کر ایران کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی پر مشاورت کریں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اور امریکا کے اعلیٰ مذاکرات کاراسٹیووٹکوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ روس نے ایران کو امریکا کی فوجی اثاثوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرنے سے صاف انکار کیا ہے۔
وٹکوف کے مطابق یہ انکار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیر کے روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ فون کال کے دوران سامنے آیا۔
وٹکوف جو امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ روس ایران کو امریکا کے جنگی اور بحری جہازوں کے مشرق وسطیٰ میں مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا تھا۔ تاہم وٹکوف کے مطابق فون کال اور بعد میں روسی صدر کے مشیر یوری اوشاکوف کے ساتھ ملاقات میں یہی بات دہرائی گئی کہ روس نے ایسی معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔
وٹکوف نے مزید کہا کہ یہ سوال امریکی انٹیلی جنس ماہرین کے لیے زیادہ مناسب ہے، لیکن امید ہے کہ روس نے ایران کے ساتھ کوئی فوجی معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔
.png)
3 days ago
2






English (US) ·