ARTICLE AD BOX
منصوبہ سازوں کے مطابق یہ انڈور فِشنگ پوائنٹ شاپنگ سینٹر کے اندر ایک ’نیچر آئی لینڈ‘ کی طرح ہوگا
فِشنگ کو عموماً ایک کھلی فضا کی سرگرمی سمجھا جاتا ہے، تاہم روسی دارالحکومت ماسکو کا ایک شاپنگ سینٹر اس تصور کو بدلنے جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت دنیا کا پہلا انڈور فِشنگ تالاب بنایا جا رہا ہے۔ یہ مصنوعی تالاب 10 بائی 3 میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا اور اس میں مختلف اقسام کی مچھلیاں رکھی جائیں گی جن میں کارپ، کروشین کارپ، ٹینچ، بریم، پرچ، کیٹ فش اور روڈ شامل ہیں۔ ایک وقت میں 16 افراد تک اس تالاب میں فِشنگ کر سکیں گے۔ تالاب میں فِشنگ کی راڈز اور چارہ موقع پر ہی فراہم کیا جائے گا جبکہ پانی کے اندر کی سرگرمیاں کیمروں کے ذریعے ایک بڑی اسکرین پر بھی دکھائی جائیں گی۔ منصوبہ سازوں کے مطابق یہ انڈور فِشنگ پوائنٹ شاپنگ سینٹر کے اندر ایک ’نیچر آئی لینڈ‘ کی طرح ہوگا، جہاں پرندوں کی چہچہاہٹ اور مینڈکوں کی آوازوں کے درمیان پرسکون ماحول میں ماہی گیری کی جا سکے گی۔ تاہم، اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ سہولت کب کھولی جائے گی یا اس میں فِشنگ کی کیا فیس ہوگی۔ بعض رپورٹس کے مطابق یہ سرگرمی مفت بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ، شرط یہ ہوگی کہ پکڑی گئی مچھلیاں واپس تالاب میں چھوڑنی ہوں گی۔ بدلے میں شرکاء کو پوائنٹس دیے جائیں گے جنہیں شاپنگ سینٹر میں مختلف اشیاء کے حصول کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اگرچہ منتظمین اسے ایک ’ماحول دوست‘ تفریحی سرگرمی قرار دے رہے ہیں لیکن جانوروں کے حقوق کے کارکنان نے اس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح سے شام تک مسلسل مچھلیاں پکڑنا ان کے لیے ایک طرح کی ذہنی اور جسمانی تکلیف ہو سکتی ہے۔
.png)
8 hours ago
1




English (US) ·